18 مارچ 2010 - 20:30

کربلائے معلّی جاکر اربعین حسینی (ع) میں شریک ہونے کے لئے 30 ہزار بحرینیوں کی تیاری کے بعد بحرین کی ہوائی کمپنیون نے اپنی پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ہوائی سروس کے سیلز منیجر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا: آنے والے ہفتوں میں عراق کا سفر اختیار کرنے کی درخواست دینے والے افراد کی تعداد میں زبردست اضافے کے ساتھ ہی 20 صفر کے قریب ـ اربعین امام حسین علیہ السلام کے مراسمات میں زائرین کی شرکت کے لئے ـ بغداد اور نجف اشرف کے مقصد سے 10 ہنگامی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عراقی حکام کے ساتھ بات چیت نتیجے پر پہنچی ہے۔

دوسری طرف سے عراق کے زیارتی کاروانوں کے امور کے سربراہ "حسین المدحوب" نے اس سال اربعین میں کربلائے معلی کے زائرین کی تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 30ہزار بحرینی زائرین کے لئے سیٹیں ریزرو ہوئی ہیں جبکہ زائرین کی بڑی تعداد کاروانوں اور قافلوں کے بغیر کربلا کی طرف آرہی ہے جن کی تعداد فی الوقت معلوم نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بیرونی زائرین بھی اندرون ملک زائرین کی مانند اربعین کے ایام میں عزاداری کے لئے آرہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال اربعین حسینی(ع)، کے مراسمات کے لئے دسیوں لاکھ زائرین بیرون ملک اور عراقی شہروں سے کربلائے معلی مشرف ہوتے ہیں۔